پولیس تشدد اور جلا وگھیراو کیس،فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری
لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلاو گھیرا وکیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی نے درخواست کے فیصلے تک فواد چودھری کو ہر تاریخ پر عدالت پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔