• news

ملازمین کی ویلفیئر گرانٹ میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس میں بڑا اضافہ کر دیا،اضافی ویلفیئر گرانٹس کا اطلاق 27مارچ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔  ملازمین کی ویلفیئر گرانٹس دوگنی کر دی ہے، جس کے تحت ملازمین کو شادی گرانٹ دو لاکھ کے بجائے 4لاکھ روپے ملیں گے۔اسی طرح ڈیتھ گرانٹ میں بھی 33فیصد اضافہ کرتے ہوئے 8لاکھ روپے کردی گئی ہے۔محکمہ محنت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اضافی ویلفیئرگرانٹس کا اطلاق 27مارچ سے ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گرانٹس میں اضافہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈ اجلاس کی منظوری سے کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن