جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماءکا مولانا مفتی غلام مصطفی کی وفات پر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث حضرت مولاناسیف الرحمن مہند، پروفیسر مولانا محمدیوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن،حافظ خالد حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے مولانا مفتی غلام مصطفی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلسل 26 سال تک دارالافتاءجامعہ اشرفیہ لاہور میں بطور مفتی دینی خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم سچے عاشق رسول، محافظ ختم نبوت، علم و عمل کے پیکر اور زہد و تقویٰ میں اپنے اکابرین واسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے۔ ان کی تمام زندگی درس و تدریس،اسلام کی اشاعت میں گذری۔ انہوں نے کہا کہ وہ مولانا مفتی غلام مصطفی کے لواحقین و ورثا ءکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔