پارلیمنٹ میں چوہوں کی بھر مار ، صفائی نظام نجی شعبہ کو دینے کا مطالبہ
قومی اسمبلی میں ارکان کی طرف سے ایک بار پھر پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی بھر مار اور گندگی کے معالات زیر بحث آئے۔ اراکین نے پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے انتظامات نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایوان میں اس وقت دلچسپ ماحول پیدا ہو گیا جب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جناب سپیکر! چوہوں سے نمٹنے کا معاملہ سی ڈی اے کے بس کا نہیں آپ خود اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیں، سپیکر خود اس معاملے کی نگرانی کریں، پارلیمنٹ لاجز میں چوہے گھوم رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سپیکر نے پارلیمنٹ لاجز سے متعلقہ تمام معاملات کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے رہنے کےلئے یہ مناسب جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید ہوتی ہے مگر یہ دیکھنا چاہئے کہ ان کی تنخواہیں کتنی ہیں، اگر پارلیمنٹیرینز کو پرسکون رہائش میسر نہ ہوئی تو ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔ رانا تنویر نے کہا کہ ہم کوئی ”چوہڑے“ہیں۔