کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی کاترقیاتی منصوبوں کا دورہ،ٹریفک روانی کا جائزہ
لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا۔لاہور برج توسیعی منصوبے‘شاہدرہ چوک فلائی اوور‘ کلمہ چوک میں سی بی ڈی انڈرپاس اور علی زیب روڈ انڈرپاس پرجاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاو ا نے کہا کہ ان منصوبوں پر ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔متعلقہ افسران نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہور برج توسیعی منصوبے پر کام تیزی سے دن رات جاری ہے۔شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام جاری رکھنے اور ڈیڈ لائن پر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ 171سائیٹس کو ڈیجیٹائز کرنے کا تخمینہ بورڈ میٹنگ میں رکھا جائے۔ تمام پارکنگ سائٹس لیپارک کے پاس ہونی چاہئیں اور سائٹس مکمل ڈیجیٹائزڈ ہوں۔ مینول پارکنگ سائٹس ہی لیپارک خسارے کی اصل وجہ ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، لاءآفیسر عمر حیات اورسی ایف او لیپارک، ایکٹنگ جی ایم لیپارک و دیگر افسران نے شرکت کی۔