• news

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان‘سکیورٹی  کیلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ


 لاہور(سپورٹس رپور)محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کےلئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج طلب کرنے کےلئے خط لکھ دیا ہے جس میں فوج کی تین کمپنیاں اور ایس ایس جی کی دو کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کےلئے رینجرز بھی تعینات کی جائےگی جبکہ پولیس اور سپیشل برانچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیںگی۔

ای پیپر-دی نیشن