• news

انتظامات مکمل ‘پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریزآج سے شروع


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آج سے 11اپریل تک ہونیوالی”پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز “ کے حوالے سے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیرصدارت اجلاس ہوا، وہاب ریاض نے کہا کہ ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا،پہلی بار انعامات کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ‘ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر اعلیٰ انتظامات کئے گئے ہیں، سیریز سے نوجوانوں کو اچھی سپورٹس دیکھنے کو ملے گی۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا کہ ایونٹ سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، سیریز کے سپورٹس ایونٹس لاہور کے بہترین سپورٹس ویونیوزپر منعقد کئے جارہے ہیں جہاں پر جدید سہولیات میسر ہیں،اس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، پنجاب کے تمام ڈویڑنز کی ٹیمیںگزشتہ روز لاہور پہنچ گئی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن