غےر قانونی قراردادیں توہین عدالت، اسرائیلی بربریت پر حکومت خاموش کیوں؟: پرویز الٰہی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی، را¶ عبدالرحمن، سابق صوبائی وزیر با¶ رضوان و دیگر رہنما¶ں نے ملاقات کی۔ سپیکر مشتاق احمد غنی نے چودھری پرویز الٰہی کو خیبر پی کے میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اور سیاسی امور پر مشاورت کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خیبر پی کے اسمبلی کے الیکشن کروانے کیلئے سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں انشاءاللہ الیکشن ضرور ہوں گے۔ نااہل شہباز شریف حکومت ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ کے خلاف پارلیمنٹ سے غیر آئینی قراردادیں منظور کروانا توہین عدالت ہے۔ ایک ایک وزیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے۔ شہباز شریف کی فوج کو متنازعہ بنانے کی منصوبہ بندی انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ فوج ہمیشہ آئین اور اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ دریں اثناءچودھری پرویز الٰہی نے اسرائیل کی فوج کی بیت المقدس میں روزہ دارہ نمازیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کیوں خاموش ہے۔ اسے بیت المقدس کی بے حرمتی نظر نہیں آ رہی۔ فلسطین میں عورتوں، بچوں اور بوڑھے روزہ دار نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیلی بربریت کا نوٹس لیں۔
پرویز الٰہی