پنجاب پولیس کی الیکشن میں سکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں : رانا ثنا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوا۔ کوئی بات کرنا مناسب نہیں۔ جو بات اعلامیہ میں آگئی اسی پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔ الیکشن میں فوج کی دستیابی نہ ہو تو پنجاب پولیس کی الیکشن میں سکیورٹی فراہم کرنے کی کپیسٹی نہیں ہے۔ کیا نگران پنجاب حکومت اس کپیسٹی میں ہے کہ پرامن الیکشن ہوں۔ جسٹس اطہر من اللہ کے جاری نوٹ سے ثابت ہوا کہ فیصلے کا وجود ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ہی نہیں، کس فیصلے کی تائید کریں۔