مستحقین کو لائن میں کھڑا کرنا انسانی وقار کو پامال کرنا ہے : لاہور ہائیکورٹ
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ میں آٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کے طریقہ کار کے خلاف درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دےتے ہوئے درخواست پر سماعت کے لیے 11اپریل کی تاریخ بھی مقرر کردی ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ مفت اشیائے ضروریہ کے لیے مستحقین کو لائن میں کھڑا کرنا انسانی وقار کو پامال کرتا ہے، عدالتنے کہا کہ اگر ایسی تقسیم کی تشہیر ہو جائے تو یہ جلتی پر تیل کا کام کرتی ہے،عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی پروجیکشن کے لیے عوام کے فنڈز سے خیرات کی پبلسٹی کرپٹ پریکٹس ہے۔
لاہور ہائیکورٹ