چچا بھتیجی بدلے کیلئے آئین ، ملک کے اداروں کو داو¿ پر نہ لگائیں: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ چچا بھتیجی اپنی سیاسی محرمیوں کے بدلے کیلئے آئین اور ملک کے اداروں کو داو¿ پر نہ لگائیں۔ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہیں الیکشن سے کسی صورت بھاگنے نہیں دے گی۔ مریم نواز سپریم کورٹ اور ججوں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں چچا شہباز شریف اور بھتیجی مریم نواز ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں اصل میں تو ان کے خلاف ریاست سے بغاوت اور آئین سے غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے اور انہیں اس جرم کی سزا ملنی چاہیئے۔یہ بھگوڑے الیکشن سے بھاگنے کی بجائے عوامی عدالت میں آئیں قوم انہیں تگنی کا ناچ نچانے کے لیے تیار ہے۔