• news

علیم ڈار کا 24سالہ شاندار کیریئر اختتام پزیر


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی امپائر علیم ڈار کا 24 سالہ کیریئر کا شاندار اختتام ہوگیا۔بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانےو الے ٹیسٹ میچ میںآخری بار امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کودونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ساتھی امپائرز نے پرتپاک انداز سے الوداع کیا۔علیم ڈار 2002 ءسے ایلیٹ پینل آف امپائر کے رکن تھے۔ اس دوران انہوں نے 439 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔کیریئر کے دوران انہوں نے چار بار ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے جبکہ 2007 ءاور 2011 ءکے ورلڈ کپ فائنل کو سپروائز بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن