مستقبل میں نہیں میں حال پر فوکس کرتا ہوں:صائم ایوب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ گراو¿نڈ میں اترتا ہوں تو اعتماد ہوتا ہے کہ میں اچھا کھیلوں گا، انڈر 19 میں اپنا فیورٹ میں خود تھا۔ میں مستقبل میں نہیں میں حال پر فوکس کرتا ہوں، ہر فاسٹ باﺅلر کو نیٹ پر کھیل کر انجوائے کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اتنا اچھا کروں کہ مجھے سب فالو کریں۔ بابراعظم بہت اعتماد دیتے ہیں جس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔