عمران کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے ڈالر 300 روپے کا ہوگیا : رانا ثنا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ حکومت انتہائی مشکل حالات میں ملک کو سنبھال رہی ہے۔ نواز شریف دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا۔ نواز شریف دور میں پاکستان 6.2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا۔ فتنے کو لانے کیلئے سازش کی گئی سازش کر کے نواز شریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔ عمران خان کسی کی عزت نہیں کرتا نہ اس کی اپنی عزت ہے۔ ہم ملک کو ترقی کی طرف لیکر گئے تھے اس فتنے کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔ نواز شریف کو ناجائز طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عمران خان کہتا تھا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جا¶ں گا۔ بہت اچھا ہوتا کہ عمران خان خودکشی کر لیتا۔ عمران کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے ڈالر 300 روپے کا ہو گیا جب بھی ملک مشکل میں آیا ن لیگ نے پاکستان کو مشکل سے نکالا ہے۔ اب بھی مشکل میں ہیں۔ عوام اعتماد کریں ہم مشکلات سے نکالیں گے۔ فیص آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناءاﷲ نے کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی میری ذمہ دار ہے۔ بائی پاس کے قریب مرکزی دفتر بنا لیا ہے۔ عید کے بعد مرکزی دفتر کا افتتاح کروں گا۔ بائی پاس کی تعمیر پر 250 کروڑ لاگت آئی۔ بائی پاس کا بننا ضروری تھا۔