• news

چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں: پرویز الٰہی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چودھری پرویزالٰہی سے چودھری وجاہت حسین، میاں منیر، خالد وسیم، رائے منصب علی خان، رفاقت گیلانی، راﺅ عبدالرحمن، ذوالفقار گھمن، فخر ندیم، سردار ہاشم، ملک فیصل منیر، چودھری شاہد پرویز، عظمت خان نیازی، ریا ض خان نیازی و دیگر نے ملاقات کی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں، استعفیٰ شہباز شریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں، چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں۔ نواز شریف کس منہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ ایک بار پھر 90 والی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے اپنی غیر آئینی روش نہ بدلی تو عوام اس کے خلاف راست اقدام کریں گے۔ شہباز شریف الیکشن سے بچنے کیلئے اداروں کا امیج تباہ کر رہے ہیں، ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سکیورٹی نہ دے سکیں، پاکستانی فوج نے آج سے زیادہ مشکل حالات میں بھی الیکشن میں سکیورٹی دی ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نگران حکومت کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرنے والے افسر نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ ظل شاہ کے قاتل رانا ثناءاللہ اور محسن نقوی کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن