• news

چیف جسٹس بلا تاخیر مستعفی ہو جائیں: فضل الرحمن


 اسلام آباد (نیٹ نیوز) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے متنازعہ فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جس طرح اپنے متنازعہ فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا ہے اور اس کو ملک کے سپریم ادارے پارلیمنٹ سے محاذ آرائی کی پوزیشن پر لاکر اس ملک اور ریاست کو جس طرح کے بحران میں مبتلاکیا ہے اس کا واحد حل اب ان کا استعفا ہے۔ چیف جسٹس کو بغیرکسی تاخیرکے اب استعفا دے دینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن

ای پیپر-دی نیشن