باڑہ : بارودی سرنگ سے گاڑی تباہ ، نائب صوبیدار ، سپاہی شہید ،3 اہلکار زخمی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ضلع خیبر پی کے علاقہ باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا۔ آئی ای ڈی کے دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار پیش ہو گئے۔ شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانوائے فورٹ سلوپ سے علی مسجد فورٹ جارہا تھا کہ ملک دین خیل کے علاقے میں روڈ کے کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جے او سی موقع پر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نائب صوبیدار حضرت گل، سپاہی محمود کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کر دی گئی۔ کور کمانڈر پشاور فوجی حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا جائے گا جہاں ان کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ہو گی۔