پارٹی رہنماو¿ں کو شوکاز نوٹس نہیں جاری کئے، نوٹیفکیشن جعلی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے خیبرپی کے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کوشو کاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس جعلی شوکازکا عکس بھی شیئر کیا اور کہا کہ یہ شو کاز نوٹس جعلی ہے۔ جعلی شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے ن لیگ کے 5 رہنماﺅں بشمول سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید خان اور ایصال خان کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب