اسلام آباد پولیس کی کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مو¿قف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔ سکیورٹی کیلئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور ہی میں کھیلا جائےگا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔