• news

پہلی رمضان سپورٹس سیریز کے مقابلے شروع‘مشیر کھیل نے افتتاح کیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ء“ میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور سابق کپتان کرکٹ ٹیم سلمان بٹ نے ایل سی سی اے گراو¿نڈ میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے باو¿لنگ کرائی جبکہ سلمان بٹ اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بیٹنگ کی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا شارٹ کھیل کر افتتاح کیا،ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر ٹیبل ٹینس کی سٹار کھلاڑی پرنیا خان نے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح شارٹ کھیل کر کیا، پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی چیمپئن شپ میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض،سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے کبڈی کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا،کھلاڑیوں نے ان کےساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے،پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023ءکے پہلے روز ہونیوالے مقابلو ں میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا،پہلے روز کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق کبڈی کے پہلے مقابلے میں لاہور ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 51-40سے ہرادیا،کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں تحصیل لاہور کینٹ (بلیک)نے تحصیل ماڈل ٹاو¿ن (گرے) کو 38 رنز سے ہرادیا،ہاکی چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 7-1سے شکست دیدی۔ فیصل آباد نے سرگودھا 6-4سے شکست دی۔ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگل کے مقابلے ساہیوال ڈویژن کے احسن نے سرگودھا ڈویژن کے غیور کو 3-0،گوجرانوالہ ڈویژن کے طلحہ کے ڈی جی خان ڈویژن کے عادل کو 3-0، سرگودھا ڈویژن کے سجاد علی نے سرگودھا ڈویژن کے آصف علی کو 3-0، لاہورڈویژن کے اویس حسن نے ملتان ڈویژن کے حارث کو3-2، ملتان ڈویژن کے پارس نے بہاولپور کے زین اسلام کو 3-0، فیصل آباد ڈویژن کے حمزہ نے راولپنڈی کے ابوہریرہ کو 3-1، راولپنڈی کے اویس مختار نے بہاولپور کے ارشد تسکین کو 3-0، فیصل آباد کے فیضان نے ساہیوال کے نعمان کو 3-0، ملتان کے محسن نے سرگودھا کے بلال کو 3-0،گوجرانوالہ کے ہادی نے ڈی جی خان کے ہارون کو 3-0، فیصل آباد کے حفیظ الرحمان نے بہاولپور کے اسد اللہ کو 3-0،لاہور کے بلال یاسین نے گوجرانوالہ کے طلحہ کو 3-0، راولپنڈی کے عبداللہ نے ساہیوال کے تاشف کو3-1، لاہور کے انس پیرزادہ نے سرگودھا کے سجاد علی کو 3-0،لاہور کے عاصم قریشی نے گوجرانوالہ کے حماد کو 3-0 اور بہاولپور کے عابد علی نے ملتان کے سرخاب کو 3-1 سے ہرایا، فٹ بال کے میچ فیصل آباد نے ڈی جی خان کو 4-0سے شکست دی ۔بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینزسنگلز کے پہلے راو¿نڈ میں سرگودھا کے ریحان علی نے ڈی جی خان کی شہاب شاہ، سرگودھا کے حمزہ لطیف نے ڈی جی خان کے اسد، سرگودھا کے شعیب یاسر نے فیصل آباد کے زونین، سرگودھا کے شیراز علی نے بہاولپور کے وحید کو شکست دیدی۔دوسرے راو¿نڈ میں گوجرانوالہ کے راجہ محمد حسنین نے ملتان کے خوزیمہ، راولپنڈی کے شبر حسین نے ملتان کے عبداللہ طاہر،لاہور کے سعد عامر نے فیصل آباد کے احسن آصف، راولپنڈی کے شایان تنویر نے سرگودھا کے ریحان علی، گوجرانوالہ کے رانا ذوالقرنین حیدر نے ساہیوال کے زنیر احمد، گوجرانوالہ کے رانا عمریز نے لاہور کے عبدالمنان،فیصل آباد کے مقسط اسلام نے ساہیوال کے شاہ رخ،ملتان کے جلیس کونین نے سرگودھا کے حمزہ لطیف، لاہور کے رضا علی عادل نے بہاولپور کے مسحتسم جمیل، گوجرانوالہ کے عظیم سرور نے ساہیوال کے عنایت فرید، ملتان کے عدنان عزیز نے سرگودھا کے صہیب یاسر راولپنڈی کے محمد علی لاروش نے بہاولپور کے احتشام الحاق کو ہرادیا۔بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ویمنز سنگلز کے پہلے راو¿نڈ میں ساہیوال کی صدف برکت نے ڈی جی خان کی سمیرا، ملتان کی کاشمینہ ندیم نے سرگودھا کی عمرہ شاہین کو شکست دیدی،ویمنز ڈبلز میں گوجرانوالہ کی رمشاءاور سحر مجید نے ڈی جی خان کی انم اور سمیرا کو شکست دیدی۔بیڈمنٹن مینز ڈبلز میں ملتان کے عبداللہ طاہر اور خوزیمہ نے ڈی جی خان کے صہیب اور اسد کو ہرادیا،دوسرے مقابلے میں سرگودھا کے شیراز اور ریحان علی نے ڈی جی خان کے جانباز اور مونم کو شکست دیدی۔ٹیبل ٹینس ویمنز سنگلز میں بہاولپور کی سعدیہ پیرزادہ نے ڈی جی خان کی نشاءکو 0-3،فیصل آباد کی عائشہ فاطمہ نے ڈی جی خان کی انیلا کو 0-3،لاہور کی کلثوم نے ملتان کی مہوش کو 0-3،لاہور کی پرنیا نے ملتان کی ننیزہ کو 0-3،بہاولپور کی محمودہ نے گوجرانوالہ کی فاطمہ کو 0-3،ساہیوال کی مبین نے ملتان کی شمائلہ کو 0-3،راولپنڈی کی عائشہ شرجیل نے گوجرانوالہ کی عائشہ کو 0-3سے شکست دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن