عمران، بشریٰ بی بی نکاح سے متعلق کیس، گواہ مفتی سعید کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی نکاح سے متعلق کیس میں گواہ مفتی سعید احمد خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز محمد حنیف نامی شہری کی جانب سے دائر پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ گواہ مفتی سعید احمد عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت بیان قلمبند کرنے کے لیے آئندہ کی تاریخ دے دے،جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔