سعودی، عمانی وفد حوثیوں سے مذاکرات کے لیے اگلے ہفتے یمن جائے گا
ریاض (این این آئی)سعودی اور عمانی وفد یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے یمن کے دارالحکومت صنعا روانہ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذاکرات میں شامل دو اہم ذرائع نے بتایا کہ سعودی،عمانی وفد حوثی حکام سے ملاقات کریگا تاکہ یمن میں مستقل جنگ بندی کا معاہدہ کیا جا سکے اور آٹھ سالہ خانہ جنگی کو ختم کیا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو یمن کے متحارب فریق 20 اپریل سے شروع ہونے والی عید الفطر کی تعطیلات سے قبل کسی معاہدے کا اعلان کر سکتے ہیں۔