پی ٹی آئی نے عدالتی عملے کی زیر نگرانی الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (خبر نگار) پنجاب میں عام انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا معاملہ، تحریک انصاف نے عدالتی عملے کی زیر نگرانی الیکشن کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں پی ٹی آئی رہنما ہاشم ڈوگر و دیگران نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے لیے عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، الیکشن کمشن شفاف الیکشن کیلئے عدالتی عملے کی خدمات حاصل کرتا رہا ہے، الیکشن کمشن نے عدلیہ سے عام انتخابات میں انتخابی افسران کے لئے درخواست کی تھی، رجسٹرار ہائیکورٹ نے پنجاب کے عام انتخابات میں عدلیہ کے افسران دینے سے معذرت کر لی تھی۔ الیکشن کمشن نے رجسٹرار کو خط لکھ کر عدالیہ سے افسران کی فہرست مانگی تھی، الیکشن کمشن عدلیہ سے ڈی آر او اور ار اوز کی تعیناتی کا خواہشمند ہے۔ الیکشن کمشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کیلئے ہائیکورٹ کو خط بھی لکھا، استدعا ہے کہ عدالت رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو عام انتخابات کے لیے ڈی آر او اور آر اوز دینے کا حکم دے۔