سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کیخلاف تک عزت کیس، وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت عدالت میں زیر سماعت طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کیخلاف ہتک عزت کیس میں وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران طیبہ گل اور سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم عدالت پیش ہوئے،جبکہ طیبہ گل کے وکیل نجی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نیکیس کی سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔