ڈسکہ: وزیرآباد میں سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کو مشکلات
ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ڈسکہ اور وزیرآباد میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ اور اس کے گردونواح میں ماہ مقدس میں بھی گیس لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔ سحری اور افطاری کے وقت گیس کی بندش کی وجہ سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہیں۔ وزیر آباد و گردونواح میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ بندش جاری۔ امور خانہ داری اور سحری و افطاری میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے سوئی گیس محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔