• news

کارسرکار میں مداخلت، حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع

 لاہور(خبرنگار)سیشن عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی سرکاری کام میں مداخلت کرنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تو حسان نیازی عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیشی سے حاضری معافی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی حسان نیازی نے موقف اپنایا کہ ریس کورس پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ضمانت دی جائے تھانہ ریس کورس پولیس نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو وارنٹ کی تکمیل سے روکنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن