• news

علی امین گنڈاپور اسلام آباد پولیس کے حوالے‘ حراست چیلنج کر دی گئی

ڈی آئی خان  (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں  علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد پولیس علی امین گنڈا پور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لے کر روانہ ہو گئی جہاں انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پرتھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پولیس کوحوالگی سیشن کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

ای پیپر-دی نیشن