• news

مہنگائی نے عوام کوچکرا دیا، پھل، سبزیاں بھی پہنچ سے باہر

لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور میں17ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو 55روپے کی بجائے 67روپے،پیاز دوجہ اول80کی بجائے90سے 100،ٹما ٹر درجہ اول 80کی بجائے90 سے100،لہسن دیسی215کی بجائے270سے280،ادرک تھائی لینڈ630کی بجائے740سے760، میتھی85کی بجائے100،بینگن64کی بجائے70،بند گوبھی35کی بجائے45سے50،پھول گوبھی70کی بجائے80سے90،شملہ مرچ74کی بجائے90، بھنڈی 200کی بجائے250سے260،شلجم40کی بجائے50،اروی150کی بجائے170سے180،مٹر183کی بجائے200سے220،کریلا 85کی بجائے120،سبز مرچ اول95کی بجائے120روپے کلو دستیاب ہے ۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول315کی بجائے380سے400،کیلا سپیشل درجن350کی بجائے450سے460روپے درجن، امرود175 روپے کی بجائے 200روپے،کنو سپیشل درجن 400کی بجائے540سے550،کنو اول درجن 235کی بجائے290سے300،کنو دوم درجن135کی بجائے190سے200،اسٹابری اول190کی بجائے200سے 220،اسٹابری دوم105کی بجائے110،خربوزہ اول 110کی بجائے130سے140،خربوزہ دوم90کی بجائے100سے110جبکہ کھجور ایرانی 470کی بجائے550سے570روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن