• news

تل ابیب: حملہ آور نے کار راہگیروں پر چڑھا دی‘ اطالوی سیاح ہلاک‘ 5 زخمی

تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک کار راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تازہ ترین حملے میں ایک کار تل ابیب کی ایک مشہور سڑک پر راہگیروں سے ٹکرا گئی۔ بندوق نکالنے کی کوشش پر پولیس نے ڈرائیور کو گولی مار دی۔ایک اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے حملہ آور کی شناخت کفر قاسم نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے اسرائیل کے عرب شہری کے طورپر کی۔ مگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام غیرملکی سیاح تھے۔ اٹلی کے وزیرخارجہ انتونیو تاجانی نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اطالوی شہری تھا اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کا تعلق بھی اٹلی سے ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یووگیلنٹ کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں دوبارہ آزما رہے ہیں۔ حملوں میں کسی ایک کی بھی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی‘ لیکن حماس نے ان حملوں کو سراہا اور انہیں مسجد اقصیٰ کے اردگرد جاری کشیدگی سے جوڑا۔

ای پیپر-دی نیشن