غیرت کے نام پر میانوالی جوڑا‘ ننکانہ میں وین ڈرائیور قتل
میانوالی‘ ننکانہ (نامہ نگاران) تھانہ موچھ کے علاقہ تری خیل میں کچہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکا کا دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعہ کی اطلاع پر سخت نوٹس لے لیا۔ مقتولین میں لڑکی کی شناخت ناہید دختر ثناء اللہ عمر 20/18 سال اور لڑکے کی شناخت حضرت عثمان ولد جان محمد عمر 37/36 سال سکنہ لکی مروت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ مقتولین کو لڑکی کے بھائیوں نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ننکانہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں بندیکی جاگیر کے رہائشی سکول وین کے ڈرائیور مجاہد عباس اعوان جو تین سالہ بیٹی کا باپ ہے کو عبدالوحید اعوان کے بیٹے فیصل اور ولید کام کے بہانے سے گھر سے بلا کرلے گئے۔ ملزمان مجاہد عباس کواپنے گھرلے جاکر تشدد اور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگئے۔ ملزمان فیصل وغیرہ کو شک تھا کہ مجاہد حسین کے ان کی 22سالہ بہن سے ناجائز مراسم تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔