سعودی خلا باز علی اور ریانہ 9 مئی کو خلائی مہم پر روانہ ہونگے
ریاض(این این آئی)سعودی سپیس اتھارٹی نے اس پرواز کی تاریخ منکشف کردی ہے جس میں دو سعودی خلابازعلی القرنی اور ریانہ برناوی شامل ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ کمپنی ایکسیم سپیس نے پرواز کے لیے اگلے مئی کی 9 تاریخ طے کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق خلاباز علی القرنی نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ یہ سب ہماری دانشمند قیادت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سعودی سپیس اتھارٹی نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی خلا باز علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔