موڑکھنڈا: امام مسجد کی 11 سالہ شاگرد سے زیادتی‘ گرفتار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے 11 سالہ بچے (الف) کو امام مسجد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا کی مسجد مستری غلام رسول المعروف گنبد والی کے امام مسجد قاری حافظ وقار نے اپنے 11 سالہ شاگرد کو نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے متاثرہ بچے کے والد مظہر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سماجی حلقوں نے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مقدس پیشے میں چھپی کالی بھیڑوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب اعجاز رشید نے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔