• news

چینی فوج کا تائیوان کے ارد گرد گشت اور فوجی مشقیں جاری

بیجنگ(شِنہوا )چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے ہفتہ کو تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی تیاریوں کے گشت اور فوجی مشقیں شروع کردی ہیں ، جو شیڈول کے مطابق 8 سے 10 اپریل تک جاری رہیں گی۔کمانڈ کے ترجمان شی یی نے کہا کہ گشت اور مشقیں جزیرے کے شمالی اور جنوبی ساحلوں سے دور آبنائے تائیوان کے سمندری علاقوں اور فضائی حدود اور جزیرے کے مشرق میں کی جارہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشنز "تائیوان کی آزادی" کی خواہش رکھنے والی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑاور ان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ ہیں، شی نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن