مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی‘ اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کیخلاف عدالت کی توہین کی کارروائی کیلئے اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کیلئے اپیل واپس لینا چاہتا ہے اس لیے نمٹائی گئی ہے۔ ہائیکورٹ آفس کو ہدایت کی گئی کہ تصدیق شدہ دستاویزات ضروری عمل کے بعد واپس کردیں جائیں ۔وکیل محمد شاہد رانا نے اپیل میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔