درست گنا جائے، جعلی مردم شماری قبول نہیں کریں گے: خالد مقبول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے والے طبقے میں مایوسی بڑھ رہی ہے ملک بنانے والوں نے پاکستان چلا کر بھی دکھایا لوگوں کو جاگیردارانہ نظام کے خلاف ایم کیو ایم دہشت گرد نظر آتی ہے ہجرت کرنے والے اپنی علاقائی شناخت ہزاروں کلومیٹر دور چھوڑ آئے متحرک اور منظم ایم کیو ایم قوم کو منزل تک لے جانا چاہتی ہے مردم شماری میں آبادی گننے کے علاوہ تقسیم کی سازش بھی موجود ہے مردم شماری میں ہمیں صحیح گنا جائے ہمیں نہ گنا گیا تو آپ کو ہمیں تولنا پڑے گا۔ ملک کو اس کے وارثوں کے حوالے کئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کراچی منتقل ہوئے ہیں۔ کراچی کی آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہوتی نظر آئی حکمرانوں کو متنبہ کرتا ہوں، شہر جعلی اور سازشی مردم شماری قبول نہیں کرے گا۔ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ منظم ہے آج پاکستان اہم دوراہے سے گزر رہا ہے۔