• news

رمضان میںاسرائیلی فورسز کا حملہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے:دردانہ صدیقی


لاہور (لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ معرکہ بدر یوم الفرقان ہے جس نے حق و باطل کا فرق واضح کر دیا۔ غزوہ بدر میں مسلمانوں کو وہ ابدی قوت اور غلبہ حاصل ہوا جس پر اسلامی حکومت کی بنیادیں استوار ہوئیں۔ رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق، صدر لاہور عظمی عمران نے 17 رمضان المبارک یوم بدر کے حوالے سے کہا کہ دلوں میں کامل ایمان ، جذبہ شوق شہادت اور توکل ہو تو باطل کی بڑی سے بڑی طاقت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ عددی اکثریت اور مادی وسائل کی کمی کے باوجود اہل ایمان ہر محاذ پر کامیاب اور بامراد ہوسکتے ہیں۔ معرکہ بدر یوم الفرقان ہے جو حق وباطل کا فرق واضح کر دینے والا دن ہے۔جب کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا اور مٹھی بھر مسلمانوں کو وہ ابدی قوت اور غلبہ حاصل ہوا جس پر اسلامی حکومت کی مضبوط بنیادیں قائم ہو ئیں۔ خواتین رہنماو¿ں نے مجاہدین بدر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمان کا بھروسہ دنیاوی سازوسامان و ہتھیار پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن