گرمی !آئی جی پنجاب پولیس نے ٹریفک وارڈنز کو ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دیدی
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈنز کو ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ٹریفک وارڈنز اب گرمیوں میں ٹی شرٹ بھی بطور یونیفارم پہن سکیں گے۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نیموسمی حالات کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز کو گرمیوں میں بطور یونیفارم پولو ٹی شرٹس پہننے کی اجازت دے ی ہے۔ٹریفک وارڈنز گرمی کے موسم میں وردی کی موٹے کپڑے کی شرٹ کی بجائے اب پولو شرٹس بھی استعمال کرسکیں گے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق پولو شرٹس میں ٹریفک وارڈنز بہترین انداز میں ڈیوٹی ادا کرسکیں گے۔