وزیر بلدیات نے مٹی چوروں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
لاہور(خبرنگار)وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی ہدایت پر موضع سندر تحصیل رائے ونڈ میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لینڈ فل سائٹ کیلئے مختص 850 کنال اراضی سے مٹی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی اور مٹی چوری کرنے کیلئے زمین کی کھدائی رکوا دی گئی ہے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ سرکاری زمین سے مٹی چوری کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔