• news

فیروز والہ : میڈیسن کمپنی کا سیلز مین ‘فیکٹری منیجر کو لوٹ لیا گیا

 فیروزوالہ( نامہ نگار) دن دہاڑے ڈاکوؤں نے میڈیسن کے سیلز مین کو لوٹ لیا۔ لاہور کی میڈیسن سپلائی کمپنی کا سیلز مین توصیف احمد مارکیٹ سے رقم وصولی کے بعد محکمہ لائیو سٹاک کے آفس سے ملحقہ گلی سے گزر رہا تھا کہ دو نوعمر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 134000 ہزار اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو نے بینک سے رقم لے کر آنے والے فیکٹری منیجر محمد اشفاق سے ایک لاکھ 50 روپے چھین لئے۔نقب زن انورکے گھر کی عقبی دیوار پھلانگ کر اور آہنی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان نکال کر لے گئے۔ رانا ٹاؤن کے قریب ڈاکوؤں نے اسلم سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔

ای پیپر-دی نیشن