پی ایچ پی ‘ 3ماہ میں دوران سفر مشکلات کا شکار 6223 مسافروں کی مدد
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول عبد الکریم نے کہاہے کہ شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی ٹیمیں اپنے فرائض تندہی سے ادا کر رہی ہیں۔پی ایچ پی کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دورران پی ایچ پی نے دوران سفر مشکلات کے شکار 6223 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی اور مختلف نوعیت کے حادثات میں مضروب ہونے والے 467 افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، 120گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایاگیا۔