• news

محکمہ ایکسائز میں تبادلے ‘رضوان اکرم شیروانی ڈائریکٹر لاہور ریجن تعینات

لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب محمد مسعود مختارنے صوبے کے تمام ریجنز کے ڈائریکٹرز کو تبدیل کردیا ہے۔ تقرری کے منتظر رضوان اکرم شیروانی کو ڈائریکٹر ریجن ڈی لاہو،چودھری محمد آصف کو ڈائریکٹر ریجن سی لاہور،محمد علی نوید کو ڈائریکٹر ریجن اے لاہور،احمد سعید کو ڈائریکٹر ریجن بی لاہور کا اضافی چارج،عمران اسلم کو ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن،سہیل ارشد کو ڈائریکٹر ریجن فیصل آباد،جام سراج احمد کو ڈائریکٹر ریجن گوجرانوالہ، شاہد علی کو ڈائریکٹر ریجن ڈی جی خان، افتخار احمد بھلی کو ڈائریکٹر ریجن ملتان،محمد مشتاق کو ڈائریکٹر ریجن ساہیوال،انتخاب حسین کو ڈائریکٹر ریجن بہاولپور،صوبیہ ملک ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ اینڈ آڈٹ ڈی جی آفس پنجاب لاہور،قمر الحسن سجاد کو ڈائریکٹر ریجن سرگودھا،فضاء شاہ کو ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرزپنجاب ڈی جی آفس لاہور،محمد عبداللہ کو ڈائریکٹر ریجن گجرات تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن تنویر عباس گوندل کو ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن