• news

پولیس کے آج ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے آج ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا  کہ ایسٹر کے تہوار گرجا گھروں میں مذہبی و دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔لاہور پولیس کے 6 ایس پیز، 35 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 143 اپر سب آرڈینیٹس اور 140 سے زائد لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت 2 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔حساس گرجا گھروں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر کے پر اضافی نفری، چھتوں پر سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔ مذہبی پروگراموں کے شرکاء کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن