شیخوپورہ: غریب مستحق خواتین میں رمضان راشن ‘ نقد رقوم تقسیم
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے آفس میں انجمن خانہ دار خواتین کے زیر اہتمام غریب مستحق خواتین میں رمضان راشن اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم آمنہ بٹ نے سوشل ویلفیئرز آفیسر زاہد رفیق گجر، رائے فیض احمد کھرل، محمد کریم، آفس سپرنٹنڈنٹ محمد نعیم سندھو ، صدر انجمن خانہ دار خواتین میڈم ناہید و دیگر کے ہمراہ مستحق گھرانوں کی خواتین میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کیں، میڈیا سے گفتگو کرتے میڈم آمنہ بٹ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔