• news

اسلام امن پسند مذہب ‘ دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں:خالد عباس

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ہوٹلز اینڈریسٹورانز مالکان ایسوسی ایشن کے صدر میاں خالد عباس اور ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ شاپس مالکان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری جاوید اقبال گل نے کہا ہے کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور اسلام میں شدت پسندی یا دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں دین اسلام ساری دنیا کیلئے امن کا پیغام دیتا ہے۔ساری دنیا خاص کر مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن