حکومت نے الیکشن سے فرار کی ہر ممکن کوشش کی : افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ الیکشن التواء کیس میں سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دیکر قومی امنگوںکی ترجمانی اور آئین حکمرانی کو یقینی بنایا ہے پنجاب میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی مگر ادارہ کی طرف سے لیت ولعل پرسپریم کورٹ نے آئین کو کھلواڑ سے بچاتے ہوئے 14 مئی کو الیکشن کی تاریخ دیکر آئینی ذمہ دار کو نبھاتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیںحکومت نے الیکشن سے فرار کی ہر ممکن کوشش کی مگر چیف جسٹس نے قانون اور انصاف کا بولا کرنے کیلئے تاریخ ساز کردارادا کیا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر بلال ریاض ، رانا بلال محمود خاں، ظفر اقبال انصاری ،ڈاکٹر شہزاداحمد سمیت دیگربھی ہمراہ تھے ۔