• news

قصور: نامعلوم ملزموں نے شادی شدہ خاتون کواغوا کر لیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت)نامعلوم ملزموں نے شادی شدہ خاتون کو بازار جاتے وقت وحشیانہ تشدد کر کے اسے گھسیٹ کر کار میں اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں اولکھ بنگہ کے رہائشی شاہد کی جواں سالہ بیوی بشری بی بی سودا سلف لینے بازار میں جا رہی تھی کہ اسے نامعلوم افراد نے پہلے اس پر وحشیانہ تشدد کیا پھر اسے کار میں اغوا کرکے فرار ہو گئے۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن