حکومت مفت کی بجائے سستاآٹاسکیم شروع کرے : حافظ عبدالطیف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ حکومت مفت آٹے کی بجائے،سستاآٹاسکیم شروع کرے منافع خوروں اورذخیرہ اندازوں کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر کے قیمتوں کوکنٹرول کرے،ملک کی معاشی کمزوری کو آئی ایم ایف پاکستان کیخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہاہے ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلناہوگا۔