• news

قصور: زمین کا تنازعہ‘ملزموں کے تشدد ‘ فائرنگ سے ایک شخص قتل

قصور (نمائندہ نوائے وقت)نواحی گاؤں رکھ بلیر میں زمین کے تنازع پر ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے شخص پر تشدد کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مقتول نصراللہ کے بیٹے جمیل نے پولیس کو درخواست دی کہ گزشتہ روز اس کا باپ نصراللہ، بہن شگفتہ اور ندیم اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزم جمیل ارائیں دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور میرے والد پر وحشیانہ تشدد کیا اور پھر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نصراللہ شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نزدیکی ہسپتال میں لایا گیا مگر وہاں پہنچ کر وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن