• news

سانگلہ ہل :تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل سکیں

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سیٹ خالی ہونے اور کسی کو اضافی چارج نہ ملنے کی وجہ سے تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں مل سکیں،یونین کونسلوں کے دیگر معاملات ثالثی کونسل وغیرہ پر بھی کوئی کام نہیں ہورہا،تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے،ماہ رمضان میں اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے ،ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کو ہیں،واضح رہے کہ مقامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سانگلہ ہل رائے محمد نواز کا تبادلہ تحصیل شاہ کوٹ کردیا گیا ہے،انکے تبادلے سے سیٹ خالی ہے،عوامی حلقوں نے سیکرٹری بلدیات،ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سانگلہ ہل تعینات نہیں جاتے راے محمدنوازکو اضافی چارچ دیا جاے۔

ای پیپر-دی نیشن