• news

رمضان تجارت نہیں عبادت کیلئے ہے : رانا مہران فیاض

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں رانا مہران فیاض اور رانا سمیع الیاس نے کہا کہ رمضان تجارت نہیں عبادت کیلئے ہے، ناجائزمنافع خور اورسود خورمیں کوئی خاص فرق نہیں ماہ رمضان میں دنیا دار مال جبکہ دیندار اعمال بناتا ہے ہم اپنامال مستحقین پرصرف کر کے اسے اعمال میں تبدیل کر سکتے ہیں ماہ صیام میںمستحقین کوزکوٰۃ اورعطیات کی فراہمی میں ہرگز دیرنہ کی جائے قرب الٰہی کیلئے آپ کے آس پاس جومحروم ہیں ان کی اشک شوئی کریں اوران کے زخموں پرمرہم رکھیںجوسہل زندگی کے خواہاں ہیں وہ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کر تے رہیں،صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ تجوریاں نہیں بھوکے انسانوں کا پیٹ بھرنا دونوں جہانوں میںکامیابی کا راز ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن